22 August 2020 - 12:05
News ID: 443524
فونت
پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد، جس میں غالباً وادی کشمیر کا سب سے بڑا جمعہ اجتماع منعقد ہوتا ہے، میں بھی نماز جمعہ قریب پانچ ماہ بعد ادا کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر کی تمام بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں پانچ ماہ بعد نماز جمعہ کی ادائیگی سے محراب و منبر گونج اٹھے۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر وادی کشمیر میں قریب پانچ ماہ تک عبادت گاہیں بند رہیں جنہیں 16 اگست کو کھول دیا گیا۔ پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد، جس میں غالباً وادی کشمیر کا سب سے بڑا جمعہ اجتماع منعقد ہوتا ہے، میں بھی نماز جمعہ قریب پانچ ماہ بعد ادا کی گئی۔

اس کے علاوہ درگاہ حضرت بل اور ضلع و تحصیل سطحوں کی سبھی مرکزی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬