22 August 2020 - 11:40
News ID: 443521
فونت
چودھری محمد ارشد گجر کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مذہبی لڑائی نہیں، ہم سب متحد ہیں، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں رواداری کی عظیم مثال، اہلسنت نے عشرہ محرم الحرام کے دوران اہل تشیع بھائیوں کیلئے لنگر اور سبیلیں لگانے کا اعلان کر دیا۔ شادمان میں منعقدہ امن کمیٹی لاہور کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف امام بارگاہوں اور یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی۔

امن کمیٹی لاہور کے اجلاس میں مولانا محمد عاصم مخدوم، چودھری محمد ارشد گجر، قاری خالد محمود، علامہ اصغر عارف چشتی، آصف خان، کامران بٹ سمیت دیگر رہنماوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد ارشد گجر کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مذہبی لڑائی نہیں، ہم سب متحد ہیں، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول ص نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔ قاری خالد محمود نے کہا کہ ہمارا مشن امن کا فروغ ہے۔

علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھا قیام امن کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬