رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں 12 رکنی محرم کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سینیر نائب صدر سید ساجد حسین نقوی کمیٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا ابرار نقوی، مولانا جعفر نقوی، ڈاکٹر ممتاز حسین، سید ہادی ہمدانی ایڈووکیٹ، الطاف کاظمی، مولانا غلام قاسم جعفری، سید عمران شاہ عرف گڈو، قاسم علی قاسمی، عقیل حیدر اور فیض الحسن کاظمی بھی شامل ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی کے مطابق یہ کمیٹی محرم الحرام کے دوران آنے والی رکاوٹوں کے سدباب اور انتظامی امور میں بانیان مجالس، علماء و ذاکرین اور انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہے گی اور مسائل کو حل کروانے کی کوشش کرے گی۔
علامہ سبطین سبزواری نے چار رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجود رہیں گے اور 24 گھنٹے عزاداروں کو دستیاب ہوں گے۔
صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی میں نائب صدر پنجاب مولانا رائے ظفر علی، ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی، ضلعی صدر شوکت علی اعوان اور ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ کاظمی شامل ہیں۔/۹۸۸/ن