23 August 2020 - 08:25
News ID: 443533
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم :
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حزب اللہ لبنان میں قانونی، قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو لبنان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بیروت میں کہا کہ حزب اللہ کسی کو بھی اسلامی مزاحمت کی کامیابی کے اثرات کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ لبنان میں قانونی، قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کو حزب اللہ سے منسوب کرنے کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین حزب اللہ کو کمزور کرنے اور اس سے مقابلہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ان کے تمام الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور یہ واضح ہو گیا کہ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ خود انہوں نے کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬