اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز برتنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز برتنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستان میں کورونا وائرس کی آڑ میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلی حکام کی جانب سے مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو کورونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انتہا پسند ہندووں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے اقدامات کے خلاف اس ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے