22 August 2020 - 12:52
News ID: 443492
فونت
طاہر ڈوگر:
پی ایس ٹی لاہور کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جہاد کے جذبے سے سرشار ہے پاک فوج کی آواز پر لببیک کہیں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ھندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منا کر نفرت اور ھندوستانی تسلط سے نجات کا پیغام دیا ہے، پاکستان کے عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ھندوستان سے نفرت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر ھندوستان کو کہہ دیا ہے کشمیر سے قبضہ فوری ختم کرے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں کیساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گی، مودی حکومت کی اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیاں ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گی۔

طاہر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے، ھندوستان نے کشمیر پر اپنا تسلط ختم اور مسلم نسل کشی کو نہیں روکا تو علماء سے جہاد کا فتویٰ لینے پر مجبور ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے ہوتے ہوئے پرائیویٹ جہاد پر یقین نہیں رکھتے، حالات کا تقاضا ہے کشمیریوں کو ھندوستان کے تسلط سے نجات، بہنوں، بیٹیوں کی عزتوں کو محفوظ بنایا جائے، کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے، اس کے پیچھے یہودی اور مودی حکومت کا ہاتھ ہے۔

طاہر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ھندوستان خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردی و انتہاپسندی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے 14 اگست کو جشن آزادی گھر گھر گلی گلی قریہ قریہ منا کر قومی پرچم لہرا کر دنیا کو بتا دیا وہ پاکستانی ہیں، پاکستان کی سلامتی کیخلاف کسی کو بھی برداشت نہیں کرینگے، بھارت جلد انجام کو پہنچے گا اور بھارت کے کئی ٹکڑے ہو جائیں گے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬