27 July 2020 - 14:16
News ID: 443286
فونت
ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر پاکستان کے جنرل سکریٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ریاست جموں کشمیر میں ختم نبوت(ص) کا قانون موجود ہے۔ اس قانون کے مطابق کذاب شفیق خان کو سزا دی جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر پاکستان کے جنرل سکریٹری علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے بیان میں ضلع باغ، دہیرکوٹ کے علاقہ ہنس چوکی کے رہائشی شفیق خان نامی شخص کی جانب سے نبوت کے باطل دعویٰ، قرآن کریم کے ترجمہ میں تحریف جیسے کفریہ عقائد کے اظہار پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: عقیدہ ختم نبوت کو اسلام کی روح اور مسلمانوں کے مسلمہ عقائد کی جان بتائی اور کہا: مملکت خداداد پاکستان اور ریاست جموں کشمیر میں ختم نبوت (ص) کا قانون موجود ہے۔ اس قانون کے مطابق کذاب شفیق خان کو سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف زیردفعہ 295/C کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں آنے والی تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آزاد کشمیر کے علاقہ ضلع باغ کی تحصیل دہیرکوٹ کے نواحی علاقہ ہنس چوکی کے رہائشی کذاب شفیق خان نے نعوذ بااللہ نہ صرف نبوت کا باطل دعویٰ کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے انتہائی نازیبا الفاظ کے ساتھ توہین رسالت کے ارتکاب بھی کیا، اس شخص نے سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان کے سینئر صحافیوں اور جملہ اہل قلم اور اہل ایمان کو فرشتوں کے ساتھ اپنی ملاقات، اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہم کلام یعنی وحی ہونے کی خبر دی۔

علامہ تصور جوادی کا کہنا تھا کہ نیز اس شخص نے تفسیر بالراۓ کا گناہ کبیرہ بھی سرانجام دیتے ہوئے قرآن مجید کی آئیہ کریمہ جو ختم نبوت پر دلیل ہے، کا ترجمہ و تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاذ اللہ یہ حکم صرف اہل عرب کیلئے ہے، عجم کیلئے نہیں۔ اس طرح یہ شخص تحریف قرآن مجید کا مرتکب بھی ہوا اور قرآن کریم کی عزت و حرمت کو بھی پامال کیا۔

علامہ تصور جوادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم و ناموس رسالت امت مسلمہ کے ایمان کی اساس ہے۔ اس کا تحفظ بھی ہم سب کا فرض عین ہے، ہر دور میں اہل ایمان نے ہر دور کے جھوٹے مدعیان نبوت و شاتمان رسول کی نہ صرف سرکوبی و مذمت کی بلکہ قاطع دلائل و براہین کے زریعے ان کا ایراد بھی کیا۔ محبانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اپنی جانیں نچھاور کرنا سعادتِ اولین سمجھتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا تحفظ ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر، عسکری، سول اور قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے سربراہاں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ کذاب ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے فی الفور جوڈیشل کمیشن قائم کر کے ملت اسلامیہ کے مجروح جذبات کے ازالے کی کوشش کی جائے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬