12 August 2020 - 12:19
News ID: 443437
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید محمدعلی آل هاشم :
آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے بیان کیا : قرآن سمجھنے پر خاص توجہ دینی چاہیئے اور قرآنی ادروں کے درمیان یکجہتی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید محمدعلی آل هاشم نے دارالقرآن ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں بیان کیا : قرآنی سرگرمیوں کی اصل مشکلات متوازی کاری ہیں ۔

انہوں نے بہترین منصوبے کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیمات نشر کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اس میدان میں وقف کئے گئے اموال کا صحیح سے استفادہ کیا جائے اور قرآنی تعلیمات عام کرنے میں اس سے استفادہ کیا جائے ۔

آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے بیان کیا : قرآن سمجھنے پر خاص توجہ دینی چاہیئے اور قرآنی ادروں کے درمیان یکجہتی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین آل هاشم نے کہا : قرآنی مفاہیم اور قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے خصوصی اہتمام کی ضرورت ہے تا کہ قائد انقلاب اسلامی کی فرمائش کے مطابق کہ قرآن پر عمل کرنے کا مقدمہ ہو سکے ۔

انہوں نے بیان کیا : اگر خانوادہ کے درمیان قرآن کی تعلیمات و قرآنی مفاہیم سے آشنا ہوں تو معاشرے میں پائی جانے والی تمام مشکلات حل ہو جائے نگے اور معاشرہ بغیر کسی مشکلات کے ایک نمونہ معاشرہ ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬