02 August 2020 - 15:02
News ID: 443350
فونت
حوزہ علمیہ بیروت کے استاد نے رسا نیوز سے گفتگو میں ؛
حوزہ علمیہ بیروت کے استاد نے بیان کیا : امام خمینی (ره) کے افکار کی تحریف ایران میں ایسے حکومت کی تشکیل کا سبب بنے گی جو اس ملک کو افراتفری و انتشار کی طرف لے جائے گی۔

حوزہ علمیہ بیروت کے استاد حجت الاسلام سید جعفر فضل ‌الله نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کے ساتھ ایک گفتگو میں امام خمینی (ره) کے افکار کو بعض ایرانی تحریک کی طرف سے تحریف یا تضعیف کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (ره) ایران کی حکومت کو اسلامی ہونے کے سلسلہ میں ترغیب کرتے تھے اور اجہاد کو اسلامی جہموریہ کے کلی پالیسی و سیاست کے تعین کرنے میں اہم جز قرار دیا ۔

حوزہ علمیہ بیروت کے استاد نے بیان کیا : وہ اجتہاد جس کے سلسلہ میں امام خمینی (ره) تاکید کرتے تھے اس معنی میں ہے کہ ملک میں جو حکم بھی نافذ ہو ایک طرح سے قرآن کریم و سنت کے مطابق ہو ۔ حقیقت میں حکومت کی کلی سیاست اسلامی فقہ کی بنیاد اور ایسے قواعد کہ جس کو بغیر کسی فقہی و شرعی دلیل کے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

حجت الاسلام سید جعفر فضل ‌الله نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : بعض اس کوشش میں ہیں کہ ایران معاشرے کو ایک طرح سے امام خمینی (ره) کے انقلابی افکار سے دور کر دیں لیکن ان کو جان لینا چاہیئے کہ کوئی بھی فکر جو امام خمینی رہ کے افکار کے مقابلہ میں پیش کیا جا رہا ہو وہ فقہی و صحیح شرع سے مستند ہونا چاہیئے ۔ کیوں کہ امام خمینی (ره) کے افکار کی تحریف ایران میں ایسے حکومت کی تشکیل کا سبب بنے گی جو اس ملک کو افراتفری و انتشار کی طرف لے جائے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬