03 August 2020 - 23:37
News ID: 443356
فونت
علامہ اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے سابق قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ۳۲ویں یوم شھادت پر اپنے بیان میں کہا: شھید عارف حسین الحسینی پاکستان میں امام خمینی کی تصویر تھے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شھید عارف حسین الحسینی کے ۳۲ویں یوم شھادت پر اپنے خصوصی بیان میں شھید عارف حسین الحسینی کو اتحاد اسلامی کا علمبردار بتایا۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ شھید عارف حسین الحسینی پوری زندگی ملک پاکستان کی بقاء سلامتی اور عوام کے اندر پیار محبت اخوت بھائی چارے کے لیے جدوجہد کرتے رہے اور ملک دشمن قوتوں کو پہچاننے کا لوگوں کو شعوردیا تاکید کی: شھید کا نظریہ اور تسلسل آج بھی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں رواں دواں ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شھید عارف حسین الحسینی پاکستان میں امام خمینی(رح) کی تصویر تھے، پاکستان میں اپ کی حیات اتحاد بین المسلمین کے لئے زندگی وقف تھی کہا: پاکستان میں مردہ باد امریکہ کے نعرے کا تعارف شھید قائد نے کرایا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام دشمن عناصر اور استعماری ایجنٹوں نے شھید کی اس جدو جہد سے خوف زدہ ہوکر انہیں شھید کردیا کہا: شھید ملت کو امت واحدہ کی شکل میں دیکھنا چاہتے تھے جسے ملک دشمن عناصر برداشت نہ کرسکے، اور انہیں شھید کردیا۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج شھید قائد کے بتائے ہوئے اصول وہی اصول ھیں جو قائد اعظم محمد علی جناح نے ریاست کو خود مختار اور فرقہ واریت سے پاک کرنے کے لیے کوششیں کی تھیں کہا: ان اصولوں کو مزید مضبوط سے مضبوط کرنے کی ضروت ہے/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬