02 August 2020 - 12:46
News ID: 443347
فونت
حجت الاسلام اشفاق وحیدی :
آسٹریلیا میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا : آنے والے محرم الحرام میں حکومت کی طرف سے کرونا وائرس پر جاری کردہ پالیسی پر عمل کرنے کی اشد ضروت ھے تاکہ اس موزی مرض کا پھیلاؤ نہ ھو سکے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے آسڑیلیا میں محرم الحرام کے ھوالے سے بین المذاھب ھم آہنگی آن لائن اجلاس سے خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا : اسٹریلیا حکومت نے ھمیشہ انسانیت کی بقاء اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام آسٹریلوی حکومت کی اولین ترجیع ھے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آنے والے محرم الحرام میں حکومت کی طرف سے کرونا وائرس پر جاری کردہ پالیسی پر عمل کرنے کی اشد ضروت ھے تاکہ اس موزی مرض کا پھیلاؤ نہ ھو سکے ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے تاکید کی : مجالس اور عزاداری کے پروگرام تمام سینٹروں سے آن لائن ھوں گے خطباء اور مقررین فلسفہ قیام امام حسین ع اور فلسفہ واقع کربلا امن محبت اخوت کا ممبر حسینی سے بیان فرمائیں ۔

انہون نے کہا کہ تمام کمیونٹی کے رہنماؤں کو عوام کے مابین اتحاد وحدت اور بھائی چارے کے فضاء کو فروغ دینا چائے آسٹریلیا حکومت نے ھمیشہ تمام مذاھب کو برابری کے حقوق اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جنہیں عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں ایسے ھی عالمی سطح پر ماحول بنانے کے ضرورت ھے۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا جو ممالک معاشی حوالے سے کمزور ھو رہے ھیں سب سے بڑی وجہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور مشکلات سے لاعلمی اور دوری کا نتیجہ ھے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا عالمی سطح پر کونسل ھونی چائیے جس میں تمام مکاتب فکر اور بین المذاھب ھم آہنگی کی نمائندگی ھو جو مشترکہ حقوق کی پاسداری کرے اور سیاست سے بالاتر ھو کر عوام کے اندر محبت بھائی چارے کو فروغ دیں ۔ اس قسم کے اقدامات آسٹریلیا حکومت کی اولین ترجیع ھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬