رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق باقر العلوم(ع) تحیقی ادارے کے فقہ و احکام بخش نے محرم الحرام و صفر المظفر میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منعقد کرنے کے سلسلہ میں حضرت آیت الله مکارم شیرازی سے کئے گئے سوالواں کا جواب دیا ۔
انہوں نے اپنے ایک جواب میں انجمنوں کے سربراہوں سے امور صحت کی طرف سے کئے گئے تاکیدات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے اور ایک انجمن کی طرف سے کسی بنا پر صحت اصول کی رعایت نہ کرنے پر اس کو اس عمل کی تشویق کی جائے اور کسی کو حق نہیں ہے کہ دوسری انجمن کی مجالس کو روکا جائے ۔
مرجع تقلید نے کھلے جگہوں پر عزاداری منعقد کرنے کو بہتر جانا ہے اور اس کے علاوہ دوسری جگہوں پر امور صحت ادارہ کی طرف سے کی گئی تاکید پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کرنے کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے جو شخص کرونا میں مبتلی ہے یا کرونا کے شک میں ہے ایسے افراد کو عزاداروں کے درمیان جانے کی ممانعت کی ہے ۔