
خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کی فضائی حدود میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے کے امریکی اقدام کو فضائی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے زمینی سطح پر دہشت گردی کے ساتھ فضائی دہشت گردی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے عالمی سطح پر امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت آشکارا طور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے ۔ عالمی برادری کو امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔
صدر روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اللہ تعالی کی مدد سے امریکہ کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا ہے اور اقتصادی جنگ میں بھی اللہ تعالی ایران کو فتح نصیب کرےگا۔ ایرانی قوم نے اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
محرم الحرام میں عزاداری کا سلسلہ جاری رہےگا
صدر روحانی نے محرم الحرام کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عزاداری کا سلسلہ کسی بھی صورت میں بند نہیں ہوگا ۔
محرم الحرام میں عزاداری کا سلسلہ جاری رہےگا لیکن اس سلسلے میں عزاداروں کو اپنی جان کی حفاظت کے شسلسلے میں طبی دستورات اور سماجی فاصلوں کا لحاظ کرنا پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں بیماریوں سے بچنے اور صحت و سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیتا ہے لہذآ عزاداری کا سلسلہ طبی پروٹوکول کی روشنی میں جاری رہےگا۔/۹۸۸/ن