28 July 2020 - 23:00
News ID: 443299
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ سے ملاقات میں، محرم کی مجالس کو صحت کے اصولوں کی مراعات کیساتھ برپا کرنے کی تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین قمی سے ملاقات میں عشرہ محرم میں مجالس منعقد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ ایسے اصول ہیں جسے ہرگز رہا نہیں کیا جاسکتا کہ ان میں سے ماہ محرم و صفر کی مجالس ہیں۔

اس مرجع تقلید نے اس سلسلہ میں مناسب تدبیریں کرنے کی تاکید کی اور کہا: اگر تدبیریں نہ کی گئیں تو مشکلات سے روبرو ہوں گے ، لہذا صحت کے اصولوں کی مراعات کیساتھ محرم کی مجالس برپا کی جائیں جیسا کہ نماز جمعہ کے لئے اس قسم کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا: ہرگز محرم کی مجالس کو بند نہیں کیا جاسکتا ، مگر صحت کے اصولوں کی مراعات ضروری ہے۔

انہوں ںے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں ملک کی اقتصادی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ثقافتی مشکلات کے ساتھ اقتصادی اور معیشتی مشکلات پر بھی توجہ کی جائے ، ہم نے اس سلسلہ میں بیانیہ دیا ہے تاکہ عوام اس بات سے اگاہ رہیں کہ مراجع اس مہنگائی پر معترض ہیں اور ذمہ داروں کو متنبہ کرتے رہے ہیں۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے علماء و طلاب کے ذریعہ مدافعان سلامت کی مدد کئے جانے کو سراہا اور کہا: موجودہ حساس اور خطیر حالات میں غسل و کفن کے حوالے سے علماء و طلاب کی مدد نے معاشرہ پر بہت اچھا اثر چھوڑا ہے کہ جس نے خود تبلیغات کا کردار ادا کیا ہے۔

اس مرجع تقلید نے محرم کی نذر کے مسئلہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر نذر کرنے والے نے قید و شرط کے ساتھ نذر کی ہو جیسے شب عاشور یا دیگر شبوں میں کھانا کھلانے کے لئے نذر کی ہو تو ایسی نذر کو بدلنا مشکل ہے، لہذا صحت کے اصولوں کی مراعات کے ساتھ اپنی ںذر ادا کریں اور اگر نذر بلا قید و شرط ہو تو نذر کو بدلا جاسکتا ہے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬