رام اللہ فلسطین:
فلسطین میں صیہونی آبادکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق، کل پیر کے روز انتہا پسند صیہونیوں نے ویسٹ بینک کے رام اللہ شہر کے نزدیک ایک مسجد پر حملہ کر دیا۔
صیہونی آبادکاروں نے البیرہ مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔
ان صیہونی آبادکاروں نے اسی طرح مسجد سے متعلق عمارت کو آگ لگا دی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔
مغربی کنارے یا ویسٹ بینک میں اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی کالونیاں بنا رکھی ہیں جہاں ہائی سیکورٹی میں رہنے والے صیہونی، نواحی علاقوں کے فلسطینی دیہاتوں اور مساجد پر حملے کرتے رہتے ہیں۔/۹۸۹/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے