آستانہ علوی سے وابستہ قرآنی مرکز کی جانب سے ٹیلی ویژن پر ختم قرآن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام علی کے قرآنی امور کے ممبر سیدمحمد مصطفی الحسینی کا اس بارے میں کہنا تھا: مرکز کے تعاون سے سال بھر میں مختلف قرآنی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں تاہم اس سال کورونا بحران کی وجہ سے مجبورا پروگراموں کو ٹیلی ویژن کے زریعے سے انجام دینا پڑا۔
انکا کہنا تھا: آستانہ علوی کے قرآن پروگرام اس وقت ٹیلی ویژن پر جاری ہے اور روزانہ ختم قرآن کا پروگرام اجرا کیا جارہا ہے۔
الحسینی کا کہنا تھا: ختم قرآن کے پروگرام کو ہر روز صبح سویرے آستانہ علوی کے سیٹلائیٹ چینل پر بھی پیش کیا جاتا ہے اور اگلے دن اس پروگرام کی ریکارڈنگ ٹیلی ویژن پر دوبارہ نشر کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ علوی کے تعاون سے آن لاین تعلیمی کورسز کا سلسلہ بھی اس وقت جاری ہے جنمیں سینکڑوں طلبا شریک ہیں۔/۹۸۹
منبع: ایکنا
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے