سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری افواج کی مشترکہ 14ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں آج صبح صوبہ ہرمزگان ، جزیرہ ہرمز اور خلیج فارس میں شروع ہوئیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری افواج کی مشترکہ پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ جو قومی اتحاد کے سائے میں اقتدار، طاقت کے مظاہرے اور دفاعی صلاحیت کو جدید بنانے کے مقصد سے شروع ہوئیں مکمل طور پر دفاعی مقاصد کیلئے اور دشمن کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران ان مشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں، ڈرونز طیاروں، میزائلوں اور بحری جہازوں اور کشتیوں کے استعمال کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا. تاہم ایران کی طاقت ملکی دفاع پر مبنی ہے اور کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔/۹۸۹/ف
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے