29 July 2020 - 17:13
News ID: 443310
فونت
آیت الله کعبی نے رسا نیوز سے گفتگو میں؛
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے علاقہ سے امریکا کو نکالنے کے راستے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا اسلام اور علاقہ کے مسلمانوں کا دشمن ہے۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله عباس کعبی نے رسا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں عراقی وزیر آعظم کی رھبر معظم انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ملاقات کو اہم ، تاریخی ، دشمن کی شناخت میں موثر اور دھشت گرد امریکا کے حقیقی چہرے سے نقاب اٹھنے کا سبب جانا اور کہا: امریکا اسلام اور علاقہ کے مسلمانوں کا دشمن ہے۔

انہوں ںے رھبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے ایران اور عراق کے دیرینہ تعلقات کی تشریح میں کہا: ہم مستقل اور آزاد عراق کے حامی ہیں اور ھرگز بیگانہ طاقتوں کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

آیت الله کعبی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رهبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات میں دشمن کی شناخت کی تاکید کی ہے اور امریکا کو ملت ایران و عراق نیز علاقہ کی ملتوں کا دشمن بتایا ہے اور کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس کی شھادت علاقے میں امریکی شرارتوں اور ان کی موجودگی کا کھلا نمونہ ہے۔

 

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملت عراق اپنے گھر میں اپنے مہمان کے قتل کو برداشت نہیں کرسکتی کہا: عراقی ایسے مہمان کے قتل کو جس نے ان کی بے پناہ خدمت کی ہو ، برداشت نہیں کرسکتے، عربی غیرت کے حوالے سے یہ موضوع قابل برداشت نہیں ہے خصوصا اس حوالے سے امریکا نے اس قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬