30 July 2020 - 00:39
News ID: 443312
فونت
رہبر انقلاب اسلامی :
رہبر انقلاب اسلامی نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے امریکی شہریوں کی ٹھوس حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کی نسل پرست حکومت کے شقاوت آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے سالانہ پیغام میں حج کو عالم اسلام کی عزت و عظمت کا جلوہ قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس سال ہمارے دل کعبے سے دوری کے احساس میں غمزدہ ہیں لیکن یہ دوری عارضی ہے اور خداوند تعالی کے فضل و کرم سے جلد ختم ہوجائے گی۔ آپ نے حج کی عظمت کو سمجھنے اور غفلت سے رہائی پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ حریم کعبہ، روضہ رسول اور آئمہ بقیع علیہم السلام میں امت مسلمہ کی عظمت اور قدر و منزلت کے راز کو اس سال اور بھی زیادہ محسوس اور اس بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حج کو امت مسلمہ کی قوت و توانائی کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ حج ان سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں طاقت کا مظاہرہ ہے جو بد عنوانی، ظلم اور کمزوروں کے قتل عام اور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور آج امت مسلمہ ان کے ظلم اور خباثتوں سے آزردہ ہے اور اس کا پیکر خون آلود ہے ۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام حج میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیشہ کی طرح بلکہ ہر دور سے زیادہ، اتحاد ہی امت اسلامیہ کی مصلحت کا تقاضہ ہے، ایسا اتحاد جو دشمنوں کے مقابلے میں ید واحدہ بن کر شیطان مجسم یعنی جارح اور خیانت کار امریکہ اس کے پالتو کتے اسرائیل پر برس پڑے اور اس کی خودسری کے سامنے ڈٹ جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے لبرل ازم کے زوال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ کمیونیزم اور لبرل ازم جو ایک صدی پہلے تک اور حالیہ پچاس برسوں کے دوران مغربی تمدن کا اہم ترین تحفہ شمار ہوتا تھا، نگاہوں سے گرگیا ہے اور اس کے لاعلاج نقائص کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ آپ نے فرمایاکہ کمیونزم کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور مغربی تہذیب پر استوار لبرل ازم بھی عمیق بحرانوں میں مبتلا اور زوال کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے امریکہ میں جاری نسل پرستی اور امریکی پولیس کے تشدد آمیز رویئے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کی کمزور قوموں کے ساتھ امریکہ کے طرز سلوک کی عکاسی امریکی پولیس کے تشدد آمیز رویئے میں ہوتی ہے جس میں نہتے سیاہ فام کی گردن کو گھٹنے سے اتنا دبایا جاتا ہے کہ اس کی جان چلی جائے۔

آپ نے ایران میں اسلامی انقلاب کی برکتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم نے قرآن کے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے آگے کی جانب ٹھوس قدم بڑھایا ہے اور دور حاضر کا سب سے بڑا شیطان، ڈاکو اور غدار یعنی امریکہ، ہمیں نہ تو ڈرا سکا ہے اور نہ ہی ہمیں اپنے مکر و فریب کے سامنے جھکاکر ہماری ترقی و پیشرفت کا راستہ روک سکا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم ساری دنیا کی مسلم اقوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور دشمن کے محاذ سے دور رہنے والے غیر مسلموں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں، مسلمانوں کے غم اور پریشانیوں کو اپنی پریشانی سمجھتے ہیں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد، یمن کے پیکر مجروح اور دنیا کے ہر خطے کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کو ہمیشہ کی طرح اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلم امہ پر بھروسہ کرنے کے بجائے دشمن کی گود میں جا بیٹھنے والے بعض مسلمان حکمرانوں کو نصحیت کی کہ وہ اس کام سے باز آجائیں اور اس کے تلخ نتائج پر غور کریں۔ آپ نے فرمایا کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی مغربی ایشیا کی اقوام کے نقصان میں ہے اور مغربی ایشیا کے ملکوں میں بدامنی اور تباہی اور پسماندگی کا باعث بن رہی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ کی موجودہ صورتحال اور نسل پرستی کے خلاف تحریک کے بارے میں ہمارا موقف عوام کی کھلی جانبداری پر استوار ہے اور ہم امریکی نسل پرست حکومت کے شقاوت آمیز رویئے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬