آیت الله محسن مجتهد شبستری رسا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر اعتقادی و سیاسی شبھات کی پیداوار، نامناسب اور معیوب تصویروں کی پوسٹیں ، بے بنیاد افواہیں اور دیگر باتیں سوشل میڈیا پر کثرت سے موجود ہیں کہ اگر انہیں کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک عظیم خسارہ سے روبرو ہوسکتا ہے۔
مجمع تشخیص مصلحت کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کورونا میں عوام اور ملک کا ذمہ دار طبقہ ڈاکٹرس و نرسز اور دیگر خدمت گزاروں کے شکر گزار ہیں کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی نے بارہا و بارہا اس فداکار گروہ کی شکریہ ادا کیا ہے۔
آیت الله مجتهد شبستری نے حکومت سے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی درخواست کی اور کہا: گورمںٹ اقتصادی اور معیشتی میدان میں ناکام رہی ہے، سونے چاندی ، کرنسی ، خورد و نوش اور گھریلو اشیاء اور گھر کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافے نے ملک کے کمزور اور محروم طبقہ کو کافی مشکلات سے روبرو کردیا ہے۔
انہوں ںے مزید کہا: حکومت نے بارہا و بارہا بڑھتی مہنگائی کو کںٹرول کرنے کا وعدہ کیا مگر عمل نہیں کیا ، اج عوام اقتصادی اور معیشتی مشکلات سے روبرو ہیں اور حکومت کی اقتصادی سرگرمیوں سے نالاں ہیں۔
مجمع تشخیص مصلحتنظام اسلامی کے رکن نے ثقافتی میدان میں بھی حکومت کی فعالیتوں کا تجزیہ کیا اور کہا: نظام مقدس جمهوری اسلامی کی اساس و بنیاد اسلام پر رکھی گئی ہے مگر یونیورسٹیز ، اسکولوں اور اداروں کو میں اسلامی احکامات پر عمل نہیں ہوتا اور بے پردگی کا دور و دورہ ہے۔
انہوں ںے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی تاکید کی اور کہا: سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی حکومت کی کارکردگی نہایت ضعیف رہی ہے کہ رھبر معظم انقلاب و دیگر بزرگوں نے اس جانب توجہ دلائی مگر حکومت نے توجہ نہیں کیا۔
آیت الله مجتهد شبستری نے آخر میں کہا: سوشل میڈیا پر اعتقادی و سیاسی شبھات کی پیداوار، نامناسب اور معیوب تصویروں کی پوسٹیں ، بے بنیاد افواہیں اور دیگر باتیں سوشل میڈیا پر کثرت سے موجود ہیں کہ اگر انہیں کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک عظیم خسارہ سے روبرو ہوسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن