06 August 2020 - 10:31
News ID: 443387
فونت
قائد انقلاب اسلامی نے عید الاضحی اور عید غدیر خم کی مناسبت سے ملک کی مختلف جیلوں میں بند دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عمومی و انقلابی اور فوجی عدالتوں اور اسی طرح حکومتی تعزیراتی اداروں کی طرف سے سزا پانے والے دو ہزار ایک سو پینتیس افراد کی سزا معاف، کم یا تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے عید الاضحی اور عید غدیر خم کی آمد کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر سزا پانے والے ان قیدیوں کی سزا معاف، کم یا تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ان قیدیوں کے کیسوں کا معافی کے کمیشن میں جائزہ لیے جانے کے بعد انھیں معافی کے قابل پایا گیا تھا۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئين کی دفعہ ایک سو دس کی شق نمبر گیارہ کے تحت عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬