رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل رات جاری کی اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے کے دردناک سانحے میں، جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے اور بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے، ہم لبنان کے عزیز عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔
آپ نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ اس حادثے پر صبر، لبنان کے افتخارات کا ایک سنہری ورق ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام بیروت بندرگاہ کے ایک ڈپو میں امونیم نائیٹریٹ ذخیرے میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ایک مہیب دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک کم از کم ڈیڑھ سو افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بیروت کے اسپتال میں جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو دوسرے شہر بھیجا جا رہا ہے اور حزب اللہ لبنان نے لوگوں سے زخمی کی امداد و خود عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔