05 August 2020 - 13:26
News ID: 443376
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے لبنان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظھار کیا اور کہا: ظلم کے مقابل عالمی برادری کی خاموشی لبنان بم دھماکہ کا سبب ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے اپنے مذمتی بیان میں لبنان بم دھماکہ کی پر شدید عکس العمل پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے ظلم کے مقابل قیام کی درخواست کی۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان میں انسانی جانوں  کے ضیاع پر دکھ اور لبنان کی غیور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں کہا: لبنانی عوام اس وقت بہت مشکل کا شکار ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی مدد کریں۔

حجت الاسلام و المسلمین وحیدی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ان دھماکوں میں بے گناہ لوگوں کی جانوں کا ضیاع قیامت صغری جیسی کیفیت سے کم نہیں ہے کہا: اس قسم کے واقعات  کے پیچھے انسانی دشمن عناصر کار فرما ہیں، اس مشکل گھڑی میں  تمام ممالک کو لبنانی عوام کی مدد کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بہت بڑا بم دھماکہ ہوا جس میں سیکڑوں بے گناہوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبریں دریافت ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬