05 August 2020 - 15:07
News ID: 443377
فونت
آیت الله جنتی:
گارڈین کونسل کے رکن نے بیروت لبنان کے حالیہ بم بلاسٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تمام اسلامی ممالک آپسی تعاون کے ساتھ لبنانی عوام اور حکومت کی فوری اور طویل مدت ضروریات کو پورا کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت ‌الله احمد جنتی نے اج اس کونسل کی میٹینگ کے آغاز میں میں کہا: اگر چہ ہم عید سعید قربان اور غدیر کی خوشیوں کے ایام میں ہیں مگر گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والا بم بلاسٹ، تمام مسلمانوں خصوصا ایرانیوں کے دکھ و درد کا سبب ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کی: اس سانحہ کے معنوی اور مادی نقصانات و خسارت برسوں بعد تک لبنانی عوام کے لئے باقی رہیں گے، ان ‌شاء الله اس سانحہ کے مجروحین جلد از جلد صحت یاب ہوں گے اور جاں بحق ہونے والے افراد کو جوار رحمت الھی نصیب ہوگا۔

آیت ‌الله جنتی نے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلامی ممالک سے فوری طور پر لبنانی عوام اور حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی اور کہا: اس سانحہ کے مختلف اقتصادی، سیاسی، معاشی اور سماجی اثرات لبنان پر پڑیں گے کہ جسے اسلامی ممالک آپس میں ملکر، ایک دوسرے کے تعاون کے ذریعہ حل کریں۔

گارڈین کونسل کے رکن نے ایرانی حکمران، ایگزیکٹو اعضاء اور انقلابی مراکز سے درخواست کی کہ ملک میں کورونا کی تمام مشکلات کے باوجود لبنانی عوام اور حکومت کی مدد کریں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬