06 August 2020 - 09:48
News ID: 443383
فونت
ایران کی ہلال احمر نے بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے خوراک پیکیج ، ادویات اور طبی سامان پر مشتمل امدادی اشیاء لبنان ارسال کر دی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹرکریم ہمتی کا کہنا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے 15 ٹن خوراک، ادویات، فیلڈ ہسپتال اور طبی سامان اور 55 ٹن خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ لبنان ارسال کر دی ہے۔

اس کھیپ کے ہمراہ ایک 30 رکنی طبی ٹیم بھی ایران سے بیروت کیلئے روانہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا۔

لبنانی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک اس واقعے کے نتیجے میں قریب ڈیڑھ سو افراد جاں بحق اور پانچ ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے بدھ کے روز میشل عون کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس میں اس حادثے پرتین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬