06 August 2020 - 14:07
News ID: 443389
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محرم الحرام میں پولیس اور انتظامیہ، مجالس اور جلوس کے لیے سیکیورٹی کے بہانے کرفیو جیسا ماحول بنا دیتی ہے اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے بانیان مجالس، متولیان اور ماتمی سالاروں سے بات کرتے ہوئے کہا: پیغام عزاداری امام حسین(ع) پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ پنجاب میں محرم سے قبل ہی کچھ متعصب پولیس افسران بعض علاقوں میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہا: ایسے افسران کے خلاف پنجاب حکومت ایکشن لے، ہم عزاداری کے لیے کرفیو جیسا ماحول برداشت نہی کریں گے ۔

کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جہاں مجلس اور عزاداری منعقد کی جاتی ہے وہاں دور دور تک اس علاقے کے لوگوں اور عزاداروں کو تنگ کرنے سے لوگوں کے درمیان پولیس منفی پیغام دینے کی کوشش کرتی ہے ایسی پالیسی قابل مذمت ہے کہا: آنے والے محرم میں حکومت اور پولیس انتظامیہ ایسی پالیسی پر نظر ثانی کرے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گزشتہ محرم میں بہت سے مقامات پر روایتی مجالس اور جلوسوں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے درج کیے گئے ایسے مقدمات کو خارج کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: عزاداروں، بانیاں اور متولیان نے ھمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے، اس کے باوجود کئی مقامات پر پولیس اور انتظامیہ تشدد کے زور پر مجالس اور جلوس کو محدود کرنے کوشش کرتی ہے جو کہ غیر جمہوری اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین  وحیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری امام حسین(ع) کے لیے اس قسم کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، علماء خطباء اور ذاکریں سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں منبر حسینی(ع) سے فضائل و مصائب امام حسین(ع) اور فلسفہ قیام امام(ع) بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اخوت بھائی اور امن و آمان کا پیغام دیں نیز  اس پالیسی پر عمل کیا جائے کہ اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں دوسروں کے عقیدے کو چھیڑو نہیں ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬