07 August 2020 - 13:32
News ID: 443392
فونت
آیت الله سید محمد تقی مدرسی:
مرجع تقلید عراق نے کہا: بعض مغربی سیاستمدار جیسے اندھے ہیں اور دنیا میں غاصب صھیونیت کے سوا کسی کو نہیں دیکھ پاتے اور پوری دنیا کو فقط انہیں کے لئے پسند کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بم دھماکہ کے سلسلہ میں کہا: جو کچھ بھی علاقہ میں رونما ہو رہا ہے ، انسان و شیاطین کا ٹکراو، سامراجیت کی غلامی اور لوگوں کو ذلت کی جانب لے جانے والوں اور ولایت الھی کے پیروکاروں کے درمیان معرکہ آرائی ہے، وہ لوگ جو اپنے ملک کے استقلال اور خود مختاری کے سوا کچھ بھی پسند نہیں کرتے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض مغربی سیاستمدار جیسے اندھے ہیں اور دنیا میں غاصب صھیونیت کے سوا کسی کو نہیں دیکھ پاتے اور پوری دنیا کو فقط انہیں کے لئے پسند کرتے ہیں کہا: لبنان پر بڑھتا دباو اسی سیاست کا نتیجہ ہے ، وہ سیاست جس میں فقط و فقط ان کے پیروکار اور غلام رہیں اور بدترین حالت میں بھی ان کے اس طرز عمل کی پیروی کریں۔

آیت الله مدرسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنان میں رونما ہونے والا حادثہ کہ جو ھزاروں لوگوں کی بربادی اور شھر بیروت کی نابودی کا سبب بنا کہا: اس سے الگ کہ یہ سانحہ عمدا یا سھوا ، دانستہ طور پر یا نادانستہ طور پر انجام دیا گیا، خود بہت بڑا حادثہ اور سانحہ ہے، اس حادثہ کے ذمہ دار خود، عدالت سے اپنی سزا کی درخواست کریں وگرنہ خداوند انہیں سخت ترین سزا دے گا۔

انہوں نے لبنانی عوام سے ہونے والی عالمی ہمدردیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ ہمدردی، دنیا اور عالم انسانیت کی نگاہ میں لبنانی عوام کی عزت و عظمت کی نشانی ہے۔

مرجع تقلید عراق نے آخر میں کہا: یہ ہمدردیاں اور محبتیں، شیطان کی پھانسی اور صھیونیوں کی حقارت کا سبب بنا، مستقبل میں لبنانی، صھیونیوں زیادہ گلا کریں گے، اگاہ رہیں کہ لبنانی عوام کا حالیہ زخم بھر جائے گا اور وہ مشکلات کے دور سے گزر جائیں گے، اپنے ملک کو دوبارہ تعمیر کرلیں گے، مگر دشمنی کی چکری گھومے گی اور دشمنی خود ان تک پلٹے گی، موجودہ حالات میں ممالک کی عوام اپنے استقلال و عزت کی قیمت چکا رہی ہے ، یقینا حقیقی عزت خدا کے ہاتھوں ہے کہ جس کا خدا نے وعدہ بھی کیا ہے کہ؛ وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ" اور جو بھی اللہ، رسول اور صاحبانِ ایمان کو اپنا سرپرست بنائے گا تو اللہ کی ہی جماعت "حزب الله" غالب آنے والی ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬