08 August 2020 - 12:09
News ID: 443396
فونت
حجت الاسلام و المسلمین ظھور مھدی مولائی کا عید غدیر کے موقع پر نیا کلام۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین ظھور مھدی مولائی کا عید غدیر کے موقع پر نیا کلام۔ 

غدیر ، خالقِ اکبر کی مہربانی ہے
غدیر ، اصل میں تدبیر آسمانی ہے

غدیر ، مرکزٍ توحیدٍ لن ترانی ہے
غدیر ، چشمہ فیٌاضٍ حق بیانی ہے

غدیر ، مرسل اعظم کا شاہکار حیات
غدیر ، سارے نبیوں کی جانفشانی ہے

خدا کے دین کا آغاز ذوالعشیرہ ہے
غدیر ، مذھب اسلام کی جوانی ہے

غدیر ، بہرٍ بشر ، رشدٍ جاودانی ہے
غدیر ، قصرٍ ھدایت کی پاسبانی ہے

غدیر ، دین کے اکمال کی نشانی ہے
غدیر ، سارے رسولوں کی قدردانی ہے

غدیر ، دین الہی کی ساربانی ہے
غدیر ، عترت و قرآں کی ترجمانی ہے

غدیر ، موت ھے کفر و نفاق و باطل کی
غدیر ، حق و حقیقت کی زندگانی ہے

غدیر ، زمزم ایمان کی روانی ہے
سقیفہ چاہ ضلالت کا کھارا پانی ہے

سقیفہ فتنہ ، تعصب ، ستم کا بانی ہے
غدیر صلح و محبت بھری کہانی ہے

سقیفہ نام ھے شیطان کے تسلط کا
غدیر ، خالقٍ عالم کی حکمرانی ہے

ظہوردونوں جہانوں میں کامیاب ہیں وہ
جنھوں نے عہد غدیری کی قدر جانی ہے

ظہور مولائی
۱۸ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۴۱ھج
قم مقدس ، ایران

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬