11 August 2020 - 17:42
News ID: 443429
فونت
عراق کے مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا : حسینی شعائر کو باقی رکھنا سب سے عظیم دینی و مذہبی اعمال میں سے ہے اس وجہ سے صحت امور کا خیال رکھتے ہوئے گھروں میں مجالس عزا و عزادای منعقد کرنی چاہیئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله محمد یعقوبی نے کرونا بیماری کے پھیلاو کو مد نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام کی مناسبت سے  اپنے ایک پیغام میں بیان کیا : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حسینی شعائر کو باقی رکھنا حقیقی دین کی تثبیت اور مومنین کے قلوب میں اس کو تثبیت کرنے اور بشریت کو خداوند عالم کی طرف دعوت دینے میں سب سے عظیم دینی و مذہبی اعمال میں سے ہے ۔ اس وجہ سے عزاداری کا انعقاد اور اس کا اہتمام قرآن کریم کی سورہ مبارکہ حج کی ۳۲ وین آیت کہ جس میں فرمایا ( وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ) خداوند کریم کے کلام کا روشن مصداق ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا ہے : لیکن کرونا وائرس کا پھیلاو اکثر ممالک میں پایا جاتا ہے اور لاکھوں لوگ اس کے شکار ہو چکے ہیں اور عالمی صحت ادارے نے اس کو سبھون کے لئے ایک مہلک وبا قرار دیا ہے اس وجہ سے ہم پر شرعا اور عقلا واجب ہے کہ باب دفاع ضرر احتمالی کے تحت خود اور دوسروں کو اس سے بچائیں اور اس سے بچنے کے لئے ادارے امور صحت نے جو تاکید کی ہے اس پر عمل کریں ۔

انہوں نے اپنے اس بیانیہ میں تاکید کی ہے کہ مومنین کو چاہیئے کہ حسینی عزاداری اور دوسرے تمام مذہبی پروگرام منعقد کرنے کے وقت سوشل فاصلہ کا خیال رکھیں ، ماسک پہننا ، جگہ اور ہاتھ کو سنیٹائز کرنا اور شلوغ سے پرپرہیز کیا جائے اور اگر مومنین امور صحت کے ان اصولوں کا خیال نہیں رکھ سکتے ہیں تو بہتر ہے اپنے گھروں میں مجالس عزا منعقد کریں اور ٹیلی ویزن اور شوسل میڈیہ کے ذریعہ مجالس میں شرکت کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬