05 August 2020 - 03:17
News ID: 443375
فونت
۱۵ و ۱۶ اگست کو قم ایران میں؛
محبان ام الائمہ علیھم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے زیراھتمام، دو روزہ بین الاقوامی «بصیرت عزا» سیمینار ۱۵ و ۱۶ اگست کو قم ایران میں منعقد ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، محبان ام الائمہ علیھم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی نے ۱۵ و ۱۶ اگست کو قم ایران میں دو روزہ بین الاقوامی «بصیرت عزا» سیمینار منعقد ہونے کی خبردی۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ صدیقہ صغری جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کی قائم کردہ، بصیرت مآب، غفلت شکن، عزاداری کی بقائے ابدی بصیرت افزائی کی مرھون منت ہے کہا: عزاداری سے مقابلہ کے لئے عالمی سامراج، عزاداریوں سے بصیرت کو نکال کر، روح عزا کو نابود کرنے کی سعی پیہم میں مشغول ہیں۔

محبان ام الائمہ علیھم السلام تعلمی و فلاحی ٹرسٹ کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں امام زمانہ(عج) کے خصوصی نمک خواروں کی ذمہ داری ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے نام پر اپنی زندگی نچھاور کرنے والے عزداروں کی مسلسل بصیرت افزائی کے ذریعہ داخلی و بیرونی دشمنان عزا کا حقیقی چہرہ عزداری کے آئینہ میں مسلسل دیکھاتے رہیں کہا: اسی عزم بالجزم کے تحت عش آل محمد ، حرم اہلبیت علیھم السلام قم مقدسہ میں براہ راست دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام گیا ہے تمام عاشقان بصیرت و حقیقت اور نمک خوار امامت و ولایت وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔

انہوں نے اخر میں اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ سیمینار سرزمین قم کی مختلف فعال کمیٹیوں کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے کہا: یہ پروگرام ۱۵ و ۱۶ اگست بروز شنبہ و یکشنبہ، مدرسہ شھید ثالث، شھید منتظر روڈ، گلی نمبر ۱/۲۲ ہوٹل مہسان کے بغل میں، دو نشستوں میں منعقد ہوگا، پہلی نشست شام ۶ بجے سے ۸ بجے تک اور دوسری نشست نماز مغربین کے بعد سے ۱۱ بجے رات ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ پروگرام براہ راست یوٹوب، فیس بک اور زوم پر نشر کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬