30 July 2020 - 14:39
News ID: 443320
فونت
علامہ اشفاق وحیدی :
صکانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے بقرعید ( عید الاضحی) کے موقع پر ارسال کردہ پیغام میں کہا: مومن کا ہر وہ عمل جو اللہ کی ذات اقدس کی قریب لے جاتا ھے اسے قربانی کہا جاتا ھے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صکانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین علامہ اشفاق وحیدی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا: مومن کا ہر وہ عمل جو اللہ کی ذات اقدس کی قریب لے جاتا ھے اسے قربانی کہا جاتا ھے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت مولائے متقیان فرماتے ھیں کہ مومن کا ہر وہ دن اس کے لیے عید کا دن ھے جس دن وہ معصیت الہی نہیں کرتا تاکید کی: عید پر محروموں اور غریب ناداروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا نام عید ھے ۔

شیعہ علماء کونسل صکانبرا آسٹریلیا کے رہنما نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ماہ مقدس میں ھمیں ہر وہ عمل کرنا چاہئے جو اللہ اور اس کے رسول نے بجا لانے کا حکم دیا ھے، اللہ تعالی کی خشنودی کے لیے اپنے کردار کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ھے کہا: آج امام حسین(ع) کا حج کو عمرہ میں تبدیل کرنا اور کربلا کا سفر اختیار کرنا اس میں عالم اسلام اور امت محمدی کے لیے بہت بڑا پیغام پوشیدہ ھے ، جس کو سمجھنے کے لیے موجودہ دور میں ہر فرد پر ضروری ھے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امام عالی مقام کے اس پیغام کو تمام امت مسلمہ میں عام کرنے کی ضرورت ھے جو امام(ع) نے مدینہ سے خروج کے وقت اپنے چاہنے والوں سے فرمایا تھا کہا: اس پیغام سے یزیدی اور موجودہ دور کا فرعون گھبراتا ھے ۔

انہوں نے مزید کہا: آج فلسطین، یمن، کشمیر، عراق اور بحرین میں جو ظلم بربریت اور نا انصافی کا بازار گرم ھے اس کے پیچھے وہ قوتیں ھیں جو دین الہی اور اسلام سے دور ھیں جو انسانیت کا قتل عام کر کے دنیا میں منفی پیغام دے رہے ھیں، ہر دور میں ایسے عناصر کو عوام نے نفرت کی نگاہ سے دیکھا ھے ۔

صکانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: آج عوام میں امن، محبت، بھائی چارے اور معصومین(ع) کے پیغام کو عام کرنا تمام مذاھب کے رہنماؤں پر ضروری ھے تاکہ پورے عالم میں امن و امان قائم ھو سکے۔/۹۸۸/ن


مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬