15 June 2020 - 13:53
News ID: 442949
فونت
عراق کے مختلف شہروں کے لیے تجوید و قرائت کی کلاسز نجف اشرف قرآنی مرکز کے تعاون سے شروع کی گئی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی الکفیل چینل سے رپورٹ کے مطابق ،نجف قرآن مرکز کے سربراہ «مهند ماجد المیالی» جو آستانہ عباسی(ع) سے وابستہ ہے کا کہنا تھا: ہماری مجازی دنیا میں قرآنی سرگرمیاں اس سے پہلے بھی جاری تھیں تاہم کورونا وائرس اور علما کی تاکید کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے کو مزید تیز کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: اس حوالے سے مذکورہ کلاسز شروع ہوچکی ہیں جو استاد «احمد الزاملی» کی زیرنگرانی ہفتے میں چار دن منعقد ہوتی ہیں جنمیں تجوید و قرائت کے اصول سیکھائے جاتے ہیں۔

المیالی کا کہنا تھا: قرائت کی کلاسز جمعه اور اتوار کو جبکہ تجوید ہر ہفتے اور منگل کو چار بچے منعقد ہوتی ہے جنمیں مخارج حروف، صفات اور احکام حروف کا درس دیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قرآء اور طلباء کی قرآن صلاحیتوں کو نکھارنا اور درست انداز میں قرآت کی حوصلہ افزائی کورس کا اہم ترین مقصد ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬