امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے آدھی رات کو عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے آدھی رات کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے الدورہ علاقے میں واقع عراقی حزب اللہ کے دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی حزب اللہ کے 13 جوانوں کو اغوا کر لیا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے 40 مسلح دہشت گرد فوجیوں نے امریکی کمان کے زیر سایہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی نام نہاد فورسز کے ساتھ حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔
امریکہ نے کسی ثبوت اور دستاویز کے بغیر حزب اللہ کے ان 13 جوانوں پر عراق میں امریکی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراقی حزب اللہ نے امریکہ کو حزب اللہ کے ان 13 جوانوں کو 24 گھنٹے کے اندر رہا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے