07 July 2020 - 13:59
News ID: 443101
فونت
عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے ممتاز سیاسی تجزيہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے ممتاز سیاسی تجزيہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہشام الہاشمی کو کل رات ٹی وی پر ایک انٹرویو کے بعد مسلح افراد نے بغداد کے علاقہ زیونہ میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

ہشام الہاشمی  عراق کے سابق معدوم صدر صدام کے دور میں جیل میں رہے 2002 میں وہ جیل سے آزاد ہوئے اور صحافی کے عنوان سے اپنا کام شروع کیا ۔

ہشام الہاشمی کا شمار عراق کے ممتاز تجزہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬