رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے امریکی دہشت گرد اور عراق انسداد دہشت گردی کے ادارے کی طرف سے عوامی تحریک حشد الشعبی کے مقبول عہدیداروں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو ایک خطرناک و غیر قابل قبول اقدام جانا ہے ۔
حجت الاسلام قبانچی نے سید محمد صادق صدر کی شہادت کے ۲۲ وین برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : علامہ صدر کی شہادت بے شمار پیغام کا حامل ہے جیسے علماء کا سیاسی و ثقافتی میدان میں حضور اور عراق کی بعثی ظالم حکومت سے علماء کا کھل کر دشمنی ، علماء و مراجع دین سے عراقی قوم کی ولایت پذیری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : حشد الشعبی کے ۱۹ عہدیداروں و ممبران کی انسداد دہشت گرد ادارے کی طرف سے گرفتاری غیر عقلانی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ اس ادارے کی ذمہ داری ہے کہ تکفیری دہشت گردوں سے مقابلہ کرے اور داعش دہشت گرد گروہ سے منسلک چھپے ہوئے افراد سے مقابلہ کرے نہ کہ ہماری اولاد حشد الشعبی جس نے عراقی عوام کو ان درندے سے نجات دلائی ہے اس پر حملہ کرے ۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے بیان کیا : حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کی مشکلات کو حل کرے، معاشی بحران کو ختم کرے اور کرونا وائرس سے مقابلہ کرے ۔ حکومتی حکام و ذمہ داران جان لیں کہ حشد الشعبی نے صبر کی ہے لیکن وطن فروشی نہیں کرے گی ۔