27 June 2020 - 14:31
News ID: 443017
فونت
حرم مقدس امامین کاظمین(علیهما السلام) نے اسٹاف اور خدام کو کورونا ہونے کی خبروں کو رد کردیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مقدس کاظمین (علیهما السلام) نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا کہ

حرم کاظمین(ع) کے اسٹاف مکمل صحت یاب ہیں اور انکے ڈاکٹر حیدر الشمری نے واضح کیا ہے کہ انکے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبریں افواہ اور جھوٹ ہیں۔

حرم کاظمین کے مطابق آستانے کے تمام اسٹاف اور خدام مراجع تقلید اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکے زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔

آستانہ کاظمین نے درخواست کی ہے کہ اس طرح کی خبروں کو تصدیق اور تائید کے ساتھ شائع کی جائے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬