
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے روضہ مبارک کی انتظامیہ نے سوشل میڈیہ میں امام حسین (ع) و حضرت ابالفضل العباس (ع) کے روضہ منورہ کو کرونا پھیلنے کی وجہ سے بند ہونے کی خبر کو غلط بتایا ہے اور تاکید کی ہے روضات مبارکہ سے متعلق تمام خبریں روضات مبارکہ کے آفس کی طرف سے شایع کی جانے والی میڈیا سے حاصل کریں ۔
روضہ مبارکہ حسینی و عباسی نے اس بیان کے ساتھ کہ اس طرح کی تمام خبریں جھوٹ اور حقیقت سے دور ہیں ، میڈیا کو درستگی اور ذمہ داری کے ساتھ خبروں کو نقل کرنے کی اپیل کی ہے اور تاکید کی ہے کہ میڈیا اپنے خبروں کو صرف معتبر ذرایع سے حاصل کریں ۔
اسی طرح روضہ مبارک حسینی نے اعلان کیا ہے کہ انجینیر اور ماہرین کے تعاون کے ساتھ اس ادارے سے وابستہ تمام میڈیکل مراکز کو آکسیجن اور دوسرے تمام ضروری وسایل سے مجہرز کی جائے گی ۔
ستار الساعدی نے اعلان کیا ہے کہ کرونا سے ہوئے بیمار لوگ جو اکسیزن کی کمی سے روبرو ہیں ان کی مدد کے لئے روضہ امام حسین علیہ السلام کی طرف سے اسپتال اور آکسیجن سینٹر مختلف صوبوں میں قائم کی جائے گی ۔