20 June 2020 - 23:08
News ID: 442980
فونت
آیت الله طباطبایی :
شام میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا : امریکی پابندی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی ہے کہ جس نے شام کے مظلوم عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شام میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله سید ابوالفضل طباطبایی اشکذری نے دمشق کے مصلی روضہ حضرت زینب سلام الله علیها میں منعقدہ اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان شام کی مظلوم عوام کے خلاف امریکا کی نئی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بیان کیا :  امریکی پابندی وہائٹ ہاوس کی ہمارے خطے میں اس کے ناکام سیاست کی کمزوری کی نشانی ہے ۔

شام کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : امریکی پابندی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی ہے کہ جس نے شام کے مظلوم عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے ۔

آیت الله طباطبایی نے اپنے خطبے میں ٹرامپ کو خطاب کر کے اس سے کہا : ای احمق ٹرامپ ! تم خود اپنے ملک کو ادارہ کرنے میں شدیدا نا توان ہو اور واشنگٹن کی سڑکیں تمہارے سیاست کے خلاف مظاہرین سے بھرے ہوئے ہیں اور امریکی عوام بھی تم کو احمق سے خطاب کرتے ہیں اور تم اس وقت شام کے مظلوام عوام پر پابندی لگاتے ہو !

شام میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے خلاف امریکی پابندی کی سخت مذمت کرتی ہے تاکید کی : ایرانی قوم اور استقامتی محاذ جیسا کہ جنگ کے میدان میں شام کے عوام کے ساتھ تھی اس اقتصادی جنگ میں بھی شامی قوم کے ساتھ رہے گی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬