25 June 2020 - 22:54
News ID: 443013
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
آیت الله مصباح یزدی نے بیان کیا : کبھی ایک واحد امر کے دو کنار ہوتے ہیں کہ ایک طرف ترقی کے اسباب ہیں تو دوسری طرف انسان کے زوال کی وجہ ہوتی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله مصباح یزدی سے حوزہ علمیہ مرکز خدمات کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی اور بعض اہل کار نے ملاقات و گفتگو کی ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ حوزہ علمیہ میں جو ترقی ہو رہی ہے وہ امام خمینی رہ کی لگائی گئی با برکت شجر کی شاخ ہے بیان کیا : حوزہ علمیہ میں فکر و اخلاص میں ترقی امام خمینی رہ کی خالصانہ قیام کی بنیاد پر ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : حوزہ علمیہ میں جو نمایا ترقی ہو رہی ہے اور آج کے حوزہ علمیہ اور انقلاب اسلامی کے قبل کے حوزہ علمیہ کے درمیان موازنہ کے قابل نہیں ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے خداوند عالم کی تخلیقی سنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم کی انسان کی تخلیق کا مقصد اس دنیا میں ایسے مخلوق کی تخلیق تھی کہ جو اپنے اختیار سے قدم بڑھائے ؛ الہی سنت اس طرح سے ہے کہ رشد و نزول کے اسباب ایک ساتھ فراہم ہو ۔

انہوں نے بیان کیا : کبھی ایک واحد امر کے دو کنار ہوتے ہیں کہ ایک طرف ترقی کے اسباب ہیں تو دوسری طرف انسان کے زوال کی وجہ ہوتی ہے ۔

امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے بیان کیا : دنیا میں مادی ومعنوی نعمتوں سے اچھی طرح سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے اور غلط طریقے سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے اور انسان کو اختیار ہے کہ ان میں سے جسی کو چاہے انتخاب کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬