رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک مرجع تقلید نے سردار شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کی قدردانی کرتے ہوئے عراق حکومت اور امریکی کے درمیان موجودہ گفتگو پر رد عمل پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی غاصب حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے معاہدے میں توسیع یا دشخط حرام ہے اور اس طرح غاصب امریکی حکومت کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کی توسیع یا دستخط مطلقا حرام ہے اور عراقی حکام غاصبوں سے مقابلہ میں اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کرتے ہیں تو عراقی عوام کی ذمہ داری ہے کہ ان کو حکومت سے باہر نکالیں ۔
انہوں نے بیان کیا : پہلے غاصبوں کے ساتھ کسی بھی طرح کا سیکورٹی معاہدہ پر دستخط یا توسیع حرام ہے ، کیوں کہ غاصبین ہمارے ملک میں قتل و غارت و تباہی و ذلت و خواری کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے ہیں اور اس کے دلایل و گواہی اتنے زیادہ ہیں کہ اس کا شمار کرنا بھی ممکن نہیں ہے اور عراق میں داعش کا وجود غاصبوں کی ایک پلیدگی کا ایک نمونہ ہے ۔
دوم : عراق میں غاصبوں کا اقتصادی و نظامی یا ان جیسے کسی بھی عنوان سے موجودگی مطلقا حرام ہے ۔