17 June 2020 - 14:58
News ID: 442961
فونت
انڈین حج کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج فارم پر کرنے اور قرعہ اندازی کے تمام پروسیس روک دینے اور حج کینسلی کا اعلان کردیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈیا میں ایرانی مرکز کے مطابق ملک میں کورونا وایرس کے پھیلتے اثرات کے پیش نظر تمام حج پروسیس کو معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انڈین سے جانے والے ایک لاکھ پچیس ہزار زائرین کا حج پر جانا معطل کیا جاسکتا ہے۔

حج کمیٹی کی طرف سے زایرین کو پیام دیا گیا ہے کہ انکے پیسے واپس کیے جارہے ہیں اور حج کا امکان کم رہ گیا ہے۔

اگرچہ سعودی حکام نے اب تک حج کینسل کرانے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم انڈین ہوائی کمپنیوں کی طرف سے کورونا وبا کے باعث محدود پروازوں کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ حج کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

حج کمیٹی کے ڈپٹی مقصود احمد خان کا کہنا تھا: سعودی حکام کی طرف سے اب تک کوئی واضح پیغام نہیں دیا گیا ہے. امید تھی کہ سعودی حکام اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائیں گے تاہم کورونا وبا میں تیزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال حج ممکن نہیں رہا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬