16 June 2020 - 17:53
News ID: 442955
فونت
سعودی عرب کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی جس کی میزبانی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے پاس تھی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خبررساں ایجنسی "شہاب" نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سے چلنے والی عالمی اسرائیلی و صیہونی نمائندہ جماعت "امیرکن جیووِش کمیٹی" (AJC) کے گذشتہ شب منعقد ہونے والے ویڈیو اجلاس میں دنیا بھر کی بڑی صیہونی و امریکی شخصیات نے شرکت کی ہے .

جبکہ اس اجلاس میں سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف اور مکہ مکرمہ سے چلنے والی تنظیم "مسلم ورلڈ لیگ" (رابطۃ العالم الاسلامی) کے سربراہ محمد العیسی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی "شہاب" کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ محمد العیسی نے "امیرکن جیووش کمیٹی" کی طرف سے "مسلمانوں اور یہودیوں (غاصب صیہونی رژیم اسرائیل) کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ" کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کھل کر سراہا ہے۔

سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف اور مکہ مکرمہ سے چلنے والی تنظیم مسلم ورلڈ لیگ (رابطۃ العالم الاسلامی) کے سربراہ محمد العیسی نے امریکی-صیہونی تنظیم "امیرکن جیووِش کمیٹی" (AJC) میں شریک غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے بین الاقوامی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ صیہونی (یہودیوں) اور مسلمانوں کے درمیان موجود دوریوں کی اصلی وجہ "سیاست میں دین کی ملاوٹ اور عالمگیر عدالت کا فقدان ہے"۔

صیہونی و امریکی عالمی رہنماؤں کے درمیان موجود سعودی رژیم کے خصوصی نمائندے محمد العیسی نے امتِ مسلمہ کے درمیان اسرائیلی وکالت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سے میں نے "مسلم ورلڈ لیگ" (رابطۃ العالمی الاسلامی) کی سربراہی سنبھالی ہے، مسلمان اور یہودی بہن بھائیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری کو اپنا اہم ترین وظیفہ بنا رکھا ہے۔

صیہونی-امریکی تنظیم سے خطاب کرنے والے سعودی خصوصی نمائندے محمد العیسی نے اپنے خطاب کے دوران مسئلۂ فلسطین اور وہاں بہنے والے مسلم خون کا ذکر تک نہیں کیا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی "شہاب" نے اپنی رپورٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی کا دعوی کرنے والی سعودی تنظیم "مسلم ورلڈ لیگ" کے سربراہ اور سعودی شاہی رژیم کے خصوصی نمائندے محمد العیسی نے عالمی صیہونی رہنماؤں کے اس اہم اجلاس میں "صیہونیوں کے ساتھ اپنی وفاداری" کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو نہیں کی۔

"شہاب" کے مطابق بین الاقوامی صیہونی تنظیم "امیرکن جیووِش کمیٹی" کے اس اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو سمیت متعدد عالمی رہنماء شریک تھے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ صیہونی-امریکی رہنماؤں کے اس اہم اجلاس میں سعودی عرب کے خصوصی نمائندے محمد العیسی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور القرقاش کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ اس اجلاس کی میزبانی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے پاس تھی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬