16 July 2020 - 20:42
News ID: 443194
فونت
زیارت میں سہولت، امداد اور اطلاعات و معلومات فراہم کرنے جیسے دیگر مقاصد کے تحت آستان قدس رضوی کی جانب سے پوری دنیا سے آنے والے زائرین ک لئے متعدد اسپیشل ٹیلی فون نمبروں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زیارت میں سہولت، امداد اور اطلاعات و معلومات فراہم کرنے جیسے دیگر مقاصد کے تحت آستان قدس رضوی کی جانب سے پوری دنیا سے آنے والے زائرین ک لئے متعدد اسپیشل ٹیلی فون نمبروں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ زائرین اطمینان کے ساتھ زیارت سے متعلق اپنے امور انجام دے سکیں۔
ذیل میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے ایسے آٹھ اسپیشل اور خصوصی ٹیلی فون نمبر کی تفصیلات بتائيں گے جو حرم سے نزدیک یا دور بیٹھے زائرین کے کام آسکتے ہيں

روضہ منورہ کا ٹیلی فون نمبر( 05148888 )

چونکہ مشہدمقدس کا سفر اور مشہد آکر امام رضا علیہ السلا م کے حرم کی زیارت کاشرف حاصل کرنا شاید سب کے لئے ممکن نہ ہو اس لئے آستان قدس رضوی نے روضہ منورہ سے براہ راست رابطہ کے زیرعنوان ایک نمبر مختص کیا ہے تاکہ امام کے چاہنے والے حرم کے صحن اور حرم کے اندر کی براہ راست زیارت کرسکیں
05148888 حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے براہ راست رابطہ کرنے کی مخصوص لائن ہے۔ یہ ٹیلی فون نمبرحضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے براہ راست رابطہ کرنے کا ایسا واحد سیسٹم ہے جو ٹیلی فون کی ۱۲۰ لائینز پر مشتمل ہے ،آپ دن رات میں جس وقت چاہیں آسانی سے کال کر سکتے ہیں۔

روضہ منورہ سے اس ٹیلی فون کے ساتھ چار مائکرو فون متصل ہیں؛ اس سیسٹم پر زائرین کی کال براہ راست روضہ منورہ میں نصب مائکرو فون سے متصل ہو جاتی ہے تاکہ زائرین کا سلام و درو اور ان کے دل کی آواز ضریح مطہر کے نزدیک تک پہنچ سکے۔

حرم مطہر کا ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر(32002424)

جب بھی آپ حرم مطہر میں کسی ایسے زائر کو دیکھیں جس کی طبیعت خراب ہے اور اس کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے فوری طور پر اپنے موبائل سےٹیلی فون نمبر 0513200242 پر کال کر کے حرم مطہر کے طبی عملے کو اطلاع دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس موبائل نہیں ہے یا اس میں بیلنس نہیں ہے تو اس صورت میں آپ صحنوں اور حرم مطہر کے ہال کے داخلی دروازوں پر نصب ٹیلی فون کے ذریعے بھی کال کر سکتے ہیں یا پھر حرم مطہر کے خادموں کو اطلاع دیں۔

حرم مطہر رضوی کے فائر بریگیڈ ادارے کا ٹیلی فون نمبر(32002428)

ہر روز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں دسیوں ہزار زائرین زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اور کچھ خاص مناسبتوں پر تو ایک دن میں یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جاتی ہے،لہذا زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ہر طرح کے نا خوشگوار حادثات سے بچنے کے لئے آستان قدس رضوی تمام ضروری اقدامات انجام دیتا ہے ان میں سے ایک اقدام حرم مطہر کے اندر فائر بریگیڈ کے ادارے کا قیام ہے۔

اس کے علاوہ حرم مطہر کے عمومی مقامات،صحنوں،ہالوں اور ادارہ جات وغیرہ میں آگ بجھانے والا پورٹیبل آلہ بھی نصب ہے اور بڑے صحنوں میں فائربريگیڈ کی ٹیم بھی موجود رہتی ہے تاکہ ہر قسم کے ناگوار حادثہ کی صورت میں فوراً ا ٓگ پر قابو پایا جا سکے۔

آپ زائرین اور حرم مطہر کے خادم ہر قسم کی آتشزدگی کو دیکھنے کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 32002428 پر کال کریں۔

گمشدہ اشیاء کے دفتر کا ٹیلی فون نمبر(32003840)

حرم مطہر رضوی میں اگر زیارت اور عبادت کے دوران آپ کا موبائل، بیگ، عینک ،زیورات یا کوئی بھی چیز گم ہو جاتی ہے اور آپ واپس اپنے ہوٹل یا اپنی رہائش گاہ یا حتی اپنے وطن واپس چلے جاتے ہیں؛ تو کسی بھی وقت ٹیلی فون نمبر05132003840 پر کال کرکے اور اپنی گمشدہ چیز کی پہچان بتا کر رپورٹ درج کروا سکتے ہیں ، گمشدہ چیز ملنے پر حرم مطہر کی جانب سے آپ کو اطلاع دی جائے گی۔

بدقسمتی سے بہت سارے زائرین اس ٹیلی فون نمبر کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے اس لئے اپنی گمشدہ چیز کو مکمل طور پر بھول جاتے ہیں یا یہ خیال کرتےہیں کہ اس کے بارے میں معلومات کے لئے دفتر میں جانا ضروری ہے۔

خدام کے امور کے مرکزی دفتر کا ٹیلی فون نمبر(32003722)

ایک سوال جو اکثر زائرین حرم مطہر کے کارکنوں یا خادموں سے پوچھتے ہیں وہ یہ ہے کہ کس طرح سے ہم حرم مطہر میں خدمت کر سکتے ہیں؟
زائرین اطمینان کے ساتھ ٹیلی فون نمبر 05132003722 پر کال کر کے حرم مطہر کے خادموں کے امور سے متعلق سوال پوچھ سکتے ہیں یا تجاویز و تنقید کا جواب وصول کر سکتے ہیں۔

نذرو نیاز جمع کرنے والے دفتر کا فون نمبر(32002476)

بہت سارے شہروں اور دیہاتوں سے لوگ اپنی نذر و نیازاور عطیات حرم مطہر رضوی میں جمع کروانا چاہتے ہیں لیکن جمع کروانے سے پہلے نذرو نیاز سے متعلق سوالات رکھتے ہیں ان سوالات کے جوابات جاننے کے لئے ٹیلی فون نمبر 05132002476 پر کال کر کے پوچھ سکتے ہیں۔

البتہ اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کس طرح میں اپنے عطیات یا نذورات کو حرم مطہر کے لئے ہدیہ کر سکتا ہوں؟ تو آپ اسی وقت حرم مطہر کی سائٹ nazr.razavi.ir پر وزٹ کرسکتے ہیں یا ٹیلی فون اور موبائل کے ذریعہ کوڈ (#8*) ملا کر اپنی نذر یا عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

عقیدتی اور شرعی سوالوں کے جوابات کا ٹیلی فون نمبر(05132020)

دینی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج اور زائرین کے شرعی سوالوں کے جوابات دینا آستان قدس رضوی کی اہم ذمہ د اری ہے اس لئے اسے انجام دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

زائرین کسی بھی وقت اپنے شرعی و عقیدتی سوالوں کے جوابات کے لئے اگر حرم میں موجود ہیں تو صحنوں میں واقع متعلقہ دفاترسے اور اگر حرم سے باہر ہیں تو ٹیلی فون نمبر05132020 پر کال کر سکتے ہیں۔
اس ٹیلی فون سیسٹم کے ذریعے ہر روز بہت سارے ایرانی و غیرملکی زائرین کو ان کے سوالوں کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔

قومی ٹیلی فون نمبر138

ایرانی زائرین آستان قدس رضوی سے متعلق ہر قسم کا سوال یا راہنمائی جیسے پروگراموں کا شیڈول،ٹیلی فون نمبرز،تجاویزو تنقید وغیرہ کو قومی ٹیلی فون نمبر 138 کو ڈائل کر کے آستان قدس رضوی کے تعلقات عامہ کے دفتر میں بیا ن کرسکتے ہيں اور ہرطرح کے سوال پوچھ سکتے ہیں۔

نوٹ: روضہ کی طرف سے ارسال کئے گئے تمام نمبریں ایران کے اندر سے کال کرنے والوں کے لئے ہے بیرون ملک سے فون کرنے کے لئے نمبر کے شروع سے صفر ہٹا کر ایران کا کڈ ۰۰۹۸ اضافہ کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬