17 July 2020 - 14:57
News ID: 443201
فونت
عید غدیر کی مناسبت سے امام علی کی سیرت پر لکھی کتاب کے مطالعے کا مقابلہ نور الولایہ مرکز کی جانب سے رکھا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کے نزدیک آتے ہی کوئٹہ میں مختلف ثقافتی اور علمی پروگراموں کو سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور کورونا کے پیش نظر اس بار اکثر پروگرامز آن لاین منعقد کیے جارہے ہیں۔

مرکز نورالولایہ کی جانب سے امام علی کی سیرت پر عظیم فلاسفر شہید مرتضی مطہری کی کتاب" جاذبہ و دافعہ علی" کے مطالعے کا مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مقابلہ ۱۵ ذی الحجہ کو ہوگا جبکہ اختتامی پروگرام اور تقسیم انعامات ۱۸ ذی الحجہ کو منعقد ہوگی ۔

خواہشمند افراد مقابلے کی کتاب مسجد خاتم الانبیاء اور سولہ ایکڑ سے ایک سو پچاس روپے دیکر حاصل اور رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

پہلا انعام دس ہزار، دوسرا ۸ ہزار تیسرا چھ ہزار اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کو بھی قیمیتی انعامات دیے جائیں گے۔

مقابلے میں مرد و خواتین دونوں شرکت کرسکتے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬