16 July 2020 - 21:13
News ID: 443195
فونت
بشار اسد :
شام کے صدر نے امریکی صیہونی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کی کامیابی اور اس کی مزید استقامت و پائداری پر زور دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے محدود اختیارات کی مالک فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ شام، ملت فلسطین کی حمایت میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بشار اسد نے محمود عباس کے نام اپنے خط میں امریکی صیہونی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کی کامیابی اور اس کی مزید استقامت و پائداری پر زور دیا۔

اس سے قبل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے بھی شام کے صدر بشار اسد کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے صیہونی و امریکی سازشوں کے مقابلے میں شام اور فلسطین کی استقامت پر بھی تاکید کی تھی۔

سینچری ڈیل امریکی حکومت کا ایک شرمناک منصوبہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو پوری طرح پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے تعاون اور مرضی سے تیار کیا گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬