رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر "بشار اسد" نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر"علی اصغر خاجی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران کو لاحق ہر کسی خطرے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے حکام کیساتھ کھڑا ہے۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد رونما ہونے والی صورتحال اور ساتھ ساتھ خطے میں عدم استحکام پھیلانے والے امریکی اشتعال انگیز اقدامات کے حوالے سے شامی صدر کو وضاحتیں پیش کیں۔
انہوں نے ایران اور شام کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام، شام کی مکمل آزادی اور اس کی تعمیر نو میں شام کیساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو لاحق ہر کسی خطرے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو، کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے شام میں انسداد دہشتگردی اور شامی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروہوں کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا-
اس کے علاوہ ایران اور شام کے وفود نے خطے کی سیاسی صورتحال، آستانہ امن عمل کا اگلا اجلاس اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق بات چیت کی۔