17 July 2020 - 19:44
News ID: 443204
فونت
آیت الله مدرسی:
سرزمین عراق کے مرجع تقلید نے بیان کیا کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے فقط میڈیکل ٹیم کی کوششیں کافی نہیں ہیں بلکہ سبھی ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے ایک بیان میں کہا: میں کورونا وائرس کو لگام دینے والے افراد کا شکر گزار ہوں، مگر یہ کافی نہیں بلکہ معاشرہ کے تمام افراد اس منحوس وائرس کو مہار کرنے کی کوششیں کریں۔

انہوں نے بیان کیا: تمام باڈر کے بند ہونے اور کورن ٹائن کے باوجود عراق میں اس بیماری کے منتشر ہونے اور بڑھنے کی بنیاد، اس بیماری کی پیشگیری اور روک تھام کے لئے حکمرانوں اور ذمہ دار طبقات کی جانب سے ضروری اشیاء کا فراھم نہ کرنا اور اس سے مقابلہ میں عوام کی عدم مشارکت ہے۔

آیت الله مدرسی نے بیان کیا: طهارت اور پاکیزگی سنت الھی ہے، خداوند متعال پاک و پاکیزہ افراد کو پسند کرتا ہے اور دوست رکھتا ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قسم کی گندگی سے دوری اپنائی جائے، چاہے گندگی سماجی و ماحولیاتی ہو یا انفرادی کہ جسم و لباس و مکان عبادت کی طھارت کو شامل ہے کہ اسے ہر نجاست و گندگی سے دور و پاک و صاف کیا جائے ۔

انہوں نے ایک بار پھر سماجی صفائی ستھرائی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اپنے سماج اور معاشرہ کو وائرس کی الودگی سے پاک و صاف کیا جانا لازمی و ضروری ہے، گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور جراثیم کش اشیاء Disinfectant solutions کے استعمال کو اہمیت دیں۔

سرزمین عراق کے مرجع تقلید نے بیان کیا کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے فقط میڈیکل ٹیم کی کوششیں کافی نہیں ہیں بلکہ سبھی ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔

ایت الله مدرسی نے نیز بیان  کیا: سماجی ںظافت کا تحفظ فقط و فقط تمام لوگوں کی مدد اور تعاون سے ممکن ہے، لہذا دیدار، شادیوں میں شرکت اور اس جیسے دیگر بعض مستحب موارد سے پرھیز کیا جائے اور دوری اپنائی جائے ، لہذا تمام چیزیں انسانوں کی جان و روح کے مخالف ہیں، ملاقاتوں کے بجائے سوشل میڈیا کے وسیلہ تعلقات بناکر اور شادیوں کے پروگرام میں خرچ ہونے والی رقم کو نیازمندوں پر خرچ کرکے دسیوں لوگوں کو کورونا کا شکار ہونے سے محفوظ رکھیں۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬