17 July 2020 - 23:51
News ID: 443206
فونت
حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ کے پرنسپل کی رسا سے گفتگو:
حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان نے دینی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند جوانوں کے لئے حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ جونپور یوپی میں داخلہ کے آغاز کی خبر دی۔

حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ جونپور یوپی ھندوستان کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اس عظیم دینی درسگاہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند جوانوں کے لئے داخلہ کے آغاز کی اطلاع دی۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ اعلی  دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں طلاب کے لئے بہترین قیام و طعام کا انتظام ہے فرمایا: عصر حاضر کی ضرورتوں اور تقاضے کے تحت طلاب کو کمپیوٹرس سے آشنائی کے لئے جدید ٹکنالوجی پر مشتمل وافر مقدار میں کمپیوٹرس فراھم کئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مبتدی سے لیکر اعلی تعلیم تک کے لئے، بہترین ، با صلاحیت اور دنیائے تدریس کے ماہر اور مضبوط اساتذہ مدرسہ کی مسند تدریس پر موجود ہیں تاکید کی: عربی فارسی مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں ہر سال مدرسہ کے طلاب کا نمایاں کارنامہ رہا ہے ۔

انہوں نے طلاب کی کامیابی کے حوالے مدرسہ کے با صلاحیت اساتذہ کی کوششوں سراہا اور کہا: حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ کے کافی طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم میں زیر تعلیم ہیں کہ جو مدرسہ کے لئے باعث فخر ہیں۔

سرزمین ھندوستان کی اس معروف شخصیت نے یہ کہتے ہوئے کہ کورونا کے ایام میں بھی طلاب کے تعلیمی سلسلہ کو نہیں روکا گیا کہا: مواصلاتی وسائل کی فراھمی میں کچھ طلاب اقتصادی مشکلات سے روبرو تھے کہ جسے مدرسہ نے حل کرنے کی کوشش کی۔

حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منشی، مولوی ، عالم ، کامل اور فاضل میں ۱۰ جولائی ۲۰۲۰ عیسوی سے داخلہ کا آغاز ہوچکا ہے کہا: شرائط پراترنے والے خواہشمند افراد پوسٹر میں دیئے گئے فون نمبرس پر رابط یا مذکورہ ایڈرس پر رجوع کرسکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن

حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ جونپور میں داخلہ کا آغاز

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬