17 July 2020 - 14:51
News ID: 443199
فونت
آیت الله مدرسی:
عراق کے ایک مرجع تقلید نے بیان کیا : کرونا وائرس سے مقابلہ کے لئے صرف طبی عملہ کی کوشش کافی نہیں ہے اور سب لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملک کر تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مرجع تقلید آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنے تقریر کے درمیان بیان کیا : وہ لوگ جو کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے کوشش کر رہے ہیں ان لوگوں کی خدمت میں شکریہ عرض کرتا ہوں لیکن یہ کافی نہیں ہے بلکہ معاشرے کے تمام لوگون کو اس منحوس وائرس سے مقابلہ کے لئے کوشش کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے بیان کیا : عراق کے بارڈر بند ہونے اور اس ملک میں آنے جانے کی ممانعت کے با وجود ملک میں اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ اس بیماری سے بچنے کے لئے لوگوں کی بنیادی ضرورت مہیہ کرنے میں حکام کی کوتاہی ہے اور اس بیماری سے مقابلہ کے لئے لوگوں کے درمیان یکجہتی و تعاون کا نہ ہونا بھی ہے ۔

آیت الله مدرسی نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : طہارت و پاکیزگی خداوند عالم کی سنت میں سے ہے اور خداوند عالم طاہر و پاک افراد کو پسند کرتا ہے اور یہ یعنی کہ ہر طرح کی گندگی و برائی سے دوری کرنا چاہیئے ، چاہے سماجی طور پر جس میں ماحولیاتی صفائی بھی شامل ہے چاہے فردی اعتبار سے ہو جس میں جسم و لباس و مکان کی طہارت ہے یعنی ہر نجاست و برای سے پاک ہونا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬