رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن اور گارڈین کونسل کی فقھاء ٹیم کے رکن مرحوم آیت الله مؤمن کی تشییع جنازہ علماء، افاضل ، حوزہ علمیہ کی برجستہ شخصیتیں اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت میں آج 10 بجے صبح سرزمین قم پر منعقد کی گئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، حضرات آیات الله شبیری زنجانی ، سبحانی، احمد جنتی، سید احمد خاتمی، عباس کعبی، محمود رجبی، سید محسن خرازی، جواد فاضل لنکرانی، سید محمد رضا مدرسی یزدی، محمد مهدی شب زنده دار، سید هاشم حسینی بوشهری اور صادق آملی لاریجانی اس تشییع جنازہ میں شریک تھے ۔
نیز حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی، آیت الله ری شهری، آیت الله مقتدائی، آیت الله سعیدی، حجت الاسلام والمسلمین شبستری اور دیگر سیاسی شخصیتیں تشییع جنازہ میں موجود تھیں ۔
شھر قم کی عوام نے بھی طلاب اور اہل حوزہ کی ہمراہی میں بڑے پیمانے پر تشییع جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم آیت الله مؤمن کو فاتحہ و تلاوت آیات قران کا نذرانہ پیش کیا نیز اپ کی بلندی درجات کی دعا کی ۔
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے مرحوم آیت الله مؤمن کے جنازہ پر نماز ادا کی اور پھر آپ کا جسم مطھر حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) میں سپر خاک کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس عظیم شخصیت کے احترام میں آج سرزمین قم کے حوزات علمیہ بند رہے اور شھر قم میں عزائے عمومی کا اعلان کیا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ آج شب میں رهبر معظم انقلاب حضرت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے گارڈین کونسل کی فقھاء ٹیم کے رکن مرحوم آیت الله مؤمن کی مجلس ترحیم مراجع تقلید عظام ، علماء ، اہل حوزہ ، سیاسی و ثقافتی شخصیتوں اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد کی جائے گی ۔ /۹۸۸/ ن